Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جمعہ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل

’رویت ہلال کی کمیٹیاں یا افراد میں سے جو کوئی چاند دیکھے تو وہ اپنی گواہی کا اندراج کروائے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی سپریم کورٹ نے جمعہ یکم اپریل کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے رویت ہلال کی مقامی کمیٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ نیکی اور تقوی کے کاموں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔
سپریم کورٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ام القری کلینڈر کے مطابق جمعرات 30 رجب بمطابق 3 مارچ  کو رجب کے 30 دن پورے ہوئے جبکہ جمعہ یکم شعبان 4 مارچ کو ہوئی تھی‘۔
’اس اعتبار سے ام القری کلینڈر کے مطابق جمعہ یکم اپریل کو 29 شعبان ہے جس دن رمضان المبارک کا چاند دیکھا جائے گا‘۔
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ دن رویت ہلال کی کمیٹیاں یا افراد میں سے جو کوئی چاند دیکھے تو وہ اپنی گواہی کا اندراج کروائے‘۔  

شیئر: