Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملکی دفاع پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،نواز شریف

رسالپور... وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے تاہم ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں بھی پاک فضائیہ نے کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مضبوط دفاع کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تربیت کیڈٹس کی زندگی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس پر اب ملک کے دفاع کی ذمہ داری عائد ہے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت پاک فضائیہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تمام وسائل فراہم کرے گی۔
 

 

شیئر: