Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں استقبال رمضان کے انتظامات مکمل، تمام مساجد میں تراویح

کورونا سے بچاو کےلیے مقرر تدابیرکی پابندی کرائی جائے گی( فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں محکمہ اسلامی امور نے رمضان کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔ نمازیوں کےلیے مساجد میں انتظامات کرلیے گئے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق جمعے کو پہلے روزے کی تراویح ہو گی۔ امارات سمیت بیشتر مسلم ملکوں میں سنیچر رمضان کا پہلا روزہ ہوگا۔  
محکمہ اسلامی امور نے مساجد کے منتظمین کو ہدایت کی ہے کہ’ نمازیوں سے کورونا وبا سے بچاو کےلیے مقرر تدابیرکی پابندی کرائی جائے‘۔
امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ’ مساجد میں نمازیوں کی صفیں سیدھی ہوں گی۔ نمازیوں کے درمیان ایک میٹر کا فاصلہ ہو گا۔ تمام مساجد میں تراویح کی نماز ہو گی‘۔
آخری عشرے میں تہجد کا اہتمام بھی ہوگا۔ تراویح کی نماز عشا کے فوراً بعد ادا کی جائے گی۔ عشا کی نماز اور تکبیر کے درمیان 20 منٹ کا وقفہ ہو گا۔
عشا اور تراویح کی نماز کا دورانیہ 45 منٹ رہے گا۔ تراویح کی 8 رکعتیں پڑھی جائیں گی۔ تین رکعتیں وتر کی ہوں گی ۔ تہجد کا دورانیہ 45 منٹ سے زیادہ نہیں ہو گا۔  

شیئر: