Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور امارات میں رمضان کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ ہفتے کو ہوگا

الشرق الاوسط کے مطابق سلطنت عمان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں جمعے کو رمضان کا چاند نظر آگیا ہے، سنیچر 2 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔  
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی نے بیان میں کہا کہ’ سنیچر دو اپریل 2022 کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہے‘۔
سپریم کورٹ کے ماتحت رویت ہلال کے ادارے نے مملکت میں رمضان کا چاند نظر آنے کی توثیق کر دی ہے۔ 
سپریم کورٹ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، مملکت کے تمام شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔

2019 کے بعد یہ پہلا سال ہوگا جب سعودی عرب میں رمضان کورونا کی پابندیوں کے بغیر منایا جائے گا(فوٹو ایس پی اے)

امارات، قطر اور مصر میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق امارات اور قطر کی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ’سنیچر دو اپریل کو پہلا روزہ ہوگا‘۔
علاوہ ازیں الشرق الاوسط کے مطابق سلطنت عمان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔
یاد رہے کہ 2019 کے بعد یہ پہلا سال ہوگا جب سعودی عرب میں رمضان المبارک کورونا کی پابندیوں کے بغیر منایا جائے گا۔

شیئر: