واشنگٹن۔۔۔۔یونائیٹڈ ایئرلائنز کے طیارے سے ایک ایشیائی مسافر کو گھسیٹ کر طیارے سے باہر نکال دیا گیاکیونکہ طیارے میں مسافروں کی تعداد بکنگ سے زیادہ تھی۔سوشل میڈیا پر اس کی وڈیو آنے کے بعد واقعہ میں ملوث ایک سیکیورٹی افسر کو تحقیقات مکمل ہونے تک چھٹی پر بھیج دیا گیا۔ یہ وڈیوطیارے میں سوار دیگر مسافروں نے اتاری تھی۔طیارہ شکاگو سے کنٹکی روانہ ہونے والا تھا۔ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سیکیورٹی افسر نے پہلے اس کے ہاتھ باندھے ، اس پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں اس کے منہ سے خون بہہ نکلا اور پھر اسے گھسیٹتا ہوا لے جارہا ہے۔اس وڈیو سے سوشل میڈیا پر لوگوں میں ناراضی پائی گئی کیونکہ ایک مہینے میں یہ دوسرا واقعہ ہوااور مسافروں کے ساتھ سلوک پر یونائٹیڈ ایئرلائنز پر کڑی نکتہ چینی کی جارہی ہے۔یونائٹیڈ کے چیف ایگزیکٹیو افسر نے واقعہ پر معذرت بھی نہیں کی اور کہا کہ مسافر نے سیکیورٹی افسر کے حکم کی خلاف ورزی کی تھی۔