Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچہ گھٹنوں کے بل سرکتا ہوا سڑک کے بیچ آگیا، وڈیو وائرل

شیرخوار کسی تیز رفتار گاڑی کے نیچے آسکتا تھا( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شیر خوار گھر سے نکل کر گھٹنوں کے بل سرکتے ہوئے سڑک کے درمیان پہنچ گیا۔
العربیہ نیٹ  کے مطابق وڈیو میں نظر آرہا ہے کہ اس دوران میں سڑک پر سے گزرنے والی ایک گاڑی کے ڈرائیور نے اتر کر بچے کو فوری طور پر اٹھا لیا اوراسے گھر والوں کے حوالے کیا۔
 یہ وڈیو سڑک پر نصب سیکورٹی کیمرے کی ہے۔ صارفین نے اس وڈیو پرغم وغصے کا اظہار کیا ہے، شیرخوار کسی تیز رفتار گاڑی کے نیچے آسکتا تھا۔
صارفین بچے کے اس طرح گھٹنوں کے بل سرکتے ہوئے سڑک پر نکل آنے پر حیرت زدہ ہیں کہ بچہ گھر سے نکل کر کیسے سڑک پر آگیا جبکہ بچے کے گھر والوں کو اس کا علم نہیں تھا۔
صارفین کا کہنا ہے کہ سڑک پر آنے سے اس کی جان کو شدید خطرہ لاحق تھا۔ 

شیئر: