سعودی عرب میں حدود شمالیہ پولیس نے ایک لڑکی کے ساتھ چھیڑ خانی کی ویڈیو کلپ کے حوالے سے تفصیلات جاری کی ہیں۔ یہ واقعہ تین سال پہلے پیش آیا تھا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق حدود شمالیہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک لڑکی شکایت کر رہی ہے کہ اس کے ساتھ اس کا ایک رشتہ دار چھیڑ خانی کررہا ہے اور اسے پریشان کیے ہوئے ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ وڈیوں میں نظر آنے والے نوجوان کو شناخت کر کے گرفتار کرلیا گیا جو مقامی شہری ہے۔ قانونی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ ویڈیو کلپ میں شکایت کرنے والی لڑکی ان دنوں مملکت میں نہیں بلکہ بیرون ملک ہے اور واقعہ نیا نہیں بلکہ تین برس پرانا ہے۔ لڑکی نے چھیڑ خانی کے خلاف اس سے قبل کوئی شکایت درج نہیں کرائی تھی۔