Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے سربراہ کی عالمی امدادی ایجنسی کے صدر سے ملاقات

شاہ سلمان مرکز برائے امداد مئی 2015 میں قائم کیا گیاتھا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے دارالحکومت ریاض میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے صدر فرانسسکو روکا سے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کے صدر ڈاکٹر جلال الاویس اور اتھارٹی کے بین الاقوامی تعاون کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شہزادہ عبداللہ بن فیصل نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
انہوں نے انسانی امداد فراہم کرنے، پناہ گزینوں اور ہنگامی حالات سے متاثر ہونے والوں کی ضروریات کو پورا کرنے اورانسانی بنیادوں پر بنیادی سامان فراہم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے صدر فرانسسکو روکا نے سعودی عرب کی دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کے کاموں کی تعریف کی جس کی نمائندگی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کرتا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے77 ممالک میں مختلف قسم کے 1814 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر 5.5  بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 3.9 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کےعلاوہ فلسطین میں 368 ملین ڈالر، شام میں 322 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 209 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی کی جانب سے انسانیت کی خدمت، امداد اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔
 

شیئر: