روم...امر یکہ نے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے حملوں کے جواب میں امریکی فضائی کارروائی میں شام کے قابلِ استعمال طیاروں میں سے 20 فیصد تباہ کر د ئیے۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا کہ شام کو کیمیائی ہتھیاروں کے دوبارہ استعمال کا مشورہ مہنگا پڑے گا۔اٹلی میں جی سیون ممالک کے اجلاس میں اس بارے میں غور کیا گیا کہ روس کو کس طرح شام کے ساتھ اتحاد چھوڑنے پر قائل کیا جائے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے شام میں مشتبہ کیمیائی حملوں کے بعد شام کے فوجی ہوائی اڈے پر 59 میزائل داغے تھے۔ جیمز میٹس نے مزید کہا کہ شامی حکومت کے پاس اب جہازوں میں ایندھن بھرنے یا مسلح ہونے کی صلاحیت نہیں رہی اور نہ رن وے قابل استعمال رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ان حملوں سے صاف ظاہر ہے کہ امریکہ شامی صدر بشارالاسد کی کی جانب سے معصوم شہریوں کو کیمیائی ہتھیاروں سے نشانہ بنائے جانے کی حمایت نہیں کرتا۔