Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار 353 بارودی سرنگیں صاف

حوثی یمن کے مختلف علاقوں میں بارودی سرنگیں بچھائے ہوئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے گزشتہ ہفتے کے دوران یمن میں  ایک ہزار 353 بارودی سرنگیں صاف کرائی ہیں۔
 شاہ سلمان مرکز(مسام) کے نام سے یمن کے صوبوں، ضلعوں، تحصیلوں اور غیرآباد مقامات پر بچھائی گئی بارودی سرنگیں صاف کرارہا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حوثی یمن کے مختلف علاقوں میں بارودی سرنگیں بچھائے ہوئے ہیں۔
شاہ سلمان مرکز نے مارچ 2022 کے آخری ہفتے میں 11 انسان کش بارودی سرنگیں 552 ٹینک شکن اور 784 بغیر دھماکے والی سرنگیں صاف کرائیں جبکہ 6 دھماکہ خیز بم غیر موثر کیے ہیں۔ 

مارچ کے دوران 6748 بارودی سرنگیں صاف کرائی گئی ہیں(فوٹو ایس پی اے)

مسام ٹیم نےعدن میں 192 ٹینک شکن اور 403 دھماکہ نہ کرنے والی بارودی سرنگیں صاف کرائیں جبکہ الضالع کمشنری کے قعطبہ ضلع میں ایک بم کو غیر موثر کیا ۔ الحدیدہ کمشنری کے الخوخہ ضلع میں 105 ٹینک شکن اور 112 بغیر دھماکے والی بارودی سرنگیں صاف کرائیں ۔ لحج کمشنری کے کھبوب قریے میں ایک بم کو غیر موثر بنایا ہے۔
مسام ٹیم نے مارب میں بھی بارودی سرنگیں صاف کرنے کا اہتمام کیا۔علاوہ ازیں شبوہ، تعز اور ذباب وغیرہ مقامات پر بھی بارودی سرنگیں صاف کرائی ہیں۔  
مارچ کے دوران 6748 بارودی سرنگیں صاف کرائی گئی ہیں۔ مسام پروجیکٹ کے آغاز سےاب تک تین لاکھ 29 ہزار537 بارودیں سرنگیں ہٹائی جا چکی ہیں۔ بارودی سرنگوں سے یمن کے متعدد بے قصور بچے، خواتین اور معمر افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔  

شیئر: