’غیرملکی سازش کیخلاف روز احتجاج کریں تاکہ پیغام امریکہ تک پہنچے‘
’غیرملکی سازش کیخلاف روز احتجاج کریں تاکہ پیغام امریکہ تک پہنچے‘
منگل 5 اپریل 2022 15:34
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے پارٹی ورکروں سے کہا ہے کہ غیرملکی سازش کے خلاف ہر روز احتجاج کریں تاکہ امریکہ اور غداروں کو قوم کا پیغام پہنچے۔
منگل کو گورنر ہاؤس لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’اس وقت جو تماشا ہو رہا ہے، ضمیر فروشوں کو خریدا جا رہا ہے۔ اس سے ہماری جمہوریت، سالمیت اور بچوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے۔‘
وزیراعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ’ضمیر بیچنے والے پی ٹی آئی کے ارکان کو عدالت میں لے کر جائیں گے۔‘