Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’انجان افراد اور اداروں کو عطیات نہ دیے جائیں‘

ادارے کا کہنا ہے کہ عطیات دہشتگردی کی فنڈنگ کے زمرے میں شامل ہو سکتے ہیں( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں ریاستی سلامتی کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ’انجان افراد اور اداروں کو عطیات نہ دیے جائیں۔ آپ کے عطیات دہشتگردی کی فنڈنگ کے زمرے میں شامل ہو سکتے ہیں‘۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق ریاستی سلامتی کے ادارے نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ ’کبھی انجان افراد آپ کے تصور سے کہیں زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔ ان کے جھانسے میں نہ ائیں۔ عطیات صرف لائسنس ہولڈرز اداروں ہی کو دیے جائیں‘۔  
ریاستی سلامتی کے ادارے نے ایک ویڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ بعض گداگر دولت جمع کرنے کےلیے برقع میں بچوں کے ہمراہ یہ کام کر رہے ہیں۔
امن عامہ نے بیان میں مزید کہا کہ سپیشل سیکیورٹی ادارے گداگری کا پیشہ اختیار کرنے والوں کو گرفتار کر رہے ہیں جو بھی گداگری میں ملوث پایا جائے گا اسے قانونی کارروائی کےلیے متعلقہ ادارے کے حوالے کیا جائے گا۔  

شیئر: