Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں مشرقی سرکلر روڈ پر گاڑی پل سے نیچے جا گری

ٹریفک پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے(فوٹو المدینہ)
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں مشرقی سرکلر روڈ پر ایک گاڑی پل سے نیچے جا گری۔ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  حادثے اس قدر شدید تھا کہ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ گاڑی کے زخمی ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، ھسپتال میں داخل کرادیا گیا۔
ریاض ٹریفک پولیس نے پل سے گاڑی گرنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
 مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکی اس بات پر حیرت زدہ ہیں کہر پل سے گزرتے ہوئے گاڑی کیسے نیچے آگری۔ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  مشرقی سرکلر روڈ کے پل سے گزرتے ہوئے اچانک ایک گاڑی ریلنگ توڑتے ہوئے نیچے آگری۔ 
متعلقہ اداروں کے اہلکار واقعہ کے حقائق جمع کر رہے ہی۔ رپورٹ مکمل ہونے پر رائے عامہ کے لیے جاری کی جائے گی۔

شیئر: