مدینہ، ینبع ہائی وے پر دو ٹینکروں کے درمیان حادثہ
’واقعہ ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب ہوا ہے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے دو ٹینکروں کے درمیان ہونے والے حادثے سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق واقعہ ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب مدینہ منورہ، ینبع ہائی پر ہوا ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’حادثے کے باعث زبردست آگ لگ گئی تھی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تفتیش جاری ہے کہ حادثے کے اسباب کیا تھے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ، ینبع ہائی وے کو وقتی طور پر بند کر دیا گیا تھا جبکہ آتشزدگی پر قابو پانے کے بعد شاہراہ کھول دی گئی ‘۔