Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں دنیا کے سب سے بڑے کولنگ سٹیشن

اس سے رمضان کے دوران زائرین کو فائدہ ہوگا( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب نے حرمین شریفین کے زائرین کے لیے رمضان کے دوران آب و ہوا کو خوشگوار بنانے اور ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے دنیا کے سب سے بڑے دو کولنگ سٹیشن قائم کیے ہیں۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ سعودی عرب حرمین شریفین اور ان کے زائرین کی سہولت کے لیے جدید ترین اور اعلی ٹیکنالوجی سے استفادے کا عزم کیے ہوئے ہے۔
مملکت نے اس ضمن میں مسجد الحرام میں آب و ہوا خوشگوار کرنے اور  ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے دنیا کا سب سے بڑا کولنگ سٹیشن قائم کیا ہے۔ رمضان کے دوران اس سے زائرین کو فائدہ ہوگا۔

ہوا کو صاف ستھرا کرنے کا کام تین مراحل میں انجام دیا جاتا ہے(فوٹو ٹوئٹر)

حرمین انتظامیہ نے بیان میں مزید کہا کہ کوشش ہے کہ مسجد الحرام میں ہوا صاف ستھری اور غیر آلودہ ہو تاکہ زائرین آسانی کے ساتھ طواف اور سعی کرسکیں۔
 انتطامیہ مسجد الحرام میں روزانہ نو مرتبہ تازہ آب و ہوا کا بندوبست کرتی ہے۔ بالائی بنفشی شعاعاوں کے ذریعے ہوا کی آلودگی ختم کی جاتی ہے۔
مسجد الحرام کے اندر سو فیصد صاف ستھری ہوا کا انتظام کیا جاتا ہے۔ ہوا کو سو فیصد صاف ستھرا کرنے کا کام تین مراحل میں انجام دیا جاتا ہے۔

شیئر: