ادارہ امورحرمین کے سربراہ ڈاکٹر عبدالعرحمن السدیس نے مسجد الحرام کے نئے تعمیر ہونے والے شاہ عبدالعزیم گیٹ کا افتتاح کردیا۔
اخبار 24 کے مطابق نئے گیٹ کی تعمیرمکمل ہونے سے عمرہ زائرین اور مسجد الحرام آنے والوں کا کافی سہولت ہوگی۔ رمضان المبارک کے علاوہ حج سیزن میں بھی کافی ازدحام رہتا تھا نئے دروازے کی تعمیر سے کافی سہولت ہوگی۔
حرم مکی الشریف کے نئے دروازے کا افتتاح کے موقع پر شیخ السدیس نے مختصرا کہا مملکت کی قیادت کے پیش نظرزائرین حرمین کو ہرممکن سہولت فراہم کرنا ہے ۔
شیخ ڈاکٹر السدیس نے حرم شریف کے ترقیاتی منصوبے سے منسلک اہلکاورں اورکارکنوں کی محنت کوبھی سراہا جنکی انتھک محندت سےاتنا بڑاپروجیکٹ مکمل ہوا جس سے حرم شریف آنے والے زائرین کو کافی سہولت ہوگی