Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں اقامے کے اجرا اور تجدید کے لیے اب ایک فارم

اس کا مقصد اقامے کے اجرا اور تجدید میں آسانی پیدا کرنا ہے۔( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات نے اقامے کے اجرا و تجدید اور شناختی کارڈ کےلیے نیا فارم جاری کیا ہے۔ دونوں کاموں کےلیے ایک ہی فارم ہوگا۔
پہلے اقامے کے اجرا و تجدید اور شناختی کارڈ کے فارم الگ ہوا کرتے تھے اب دونوں کام ایک ہی فارم میں جمع کردیے گئے ہیں، اس فیصلے پر پیر 11 اپریل سے عمل درآمد ہوگا۔ 
امارات الیوم کے مطابق امارات میں شناختی کارڈ ، قومیت ، کسٹم اورسرحدی سیکیورٹی کے وفاقی ادارے نے امارات میں مقیم غیر ملکیوں کےلیے اقامہ سٹیکر کا اجرا ختم کرکے اس کی جگہ اقامہ شناختی کارڈمتعارف کرایا ہے۔

 فیصلے پر عملدرآمد پیر 11 اپریل سے کیا جا ئے گا( فوٹو امارات الیوم)

وفاقی ادارے نے کہا ہے کہ ’سٹیکر کی منسوخی کا فیصلہ کابینہ نے کیا ہے۔ اس کا مقصد اقامے کے اجرا اور تجدید میں آسانی پیدا کرنا ہے‘۔
وفاقی ادارے نے بیان میں کہا کہ’ سمارٹ ایپ کی بدولت ای شناختی کارڈ آسانی سے حاصل کیا جا سکے گا‘۔
امارات میں مقیم غیر ملکیوں کےلیے اماراتی شناختی کارڈ کے نئے ایڈیشن میں اقامہ سٹیکر والی جملہ معلومات موجود ہوں گی۔
اقامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سعید الراشدی نے کہا کہ ’اقامہ سٹیکر کے اجرا کی منسوخی اور اس کی جگہ اماراتی قومی شناختی کارڈ کے اجرا کا فیصلہ متعدد سہولتوں کے پیکیج کے تحت کیا گیا ہے‘۔

شیئر: