Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات سے چھ ماہ سے زیادہ باہر رہنے پر غیرملکی کا اقامہ منسوخ ہو گا؟ 

بعض زمروں میں شامل غیرملکی مستثنی ہوں گے(فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی ای گورنمنٹ نے کہا ہے کہ ’چھ ماہ سے زیادہ عرصے تک امارات سے باہر رہنے والے غیرملکی کا اقامہ غیر موثر کردیا جائے گا تاہم اس سے بعض زمروں میں شامل غیرملکی مستثنی ہوں گے‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق اماراتی حکام نے کہا ہے کہ’ کوئی بھی غیرملکی امارات سے باہر چھ ماہ سے زیادہ قیام نہ کرے وگرنہ اس کا اقامہ غیر موثر کردیا جائے گا۔ اقامہ غیرموثر ہونے پر اسے امارات آنے کے لیے نیا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا‘۔ 
اماراتی حکام کاکہنا ہے کہ’ نئے ضابطے سے بعض افراد مستثنی ہوں گے اور انہیں چھ ماہ سے زیادہ امارات سے باہر رہنے کی اجازت ہوگی‘۔  
جن غیرملکیوں کو پابندی سے اسثنی دیا گیا ہے ان میں اماراتی شہری کی غیرملکی بیوی، سرکاری ادارے کا ایسا غیرملکی ملازم اوراس کے ہمراہی جنہیں علاج کے لیے حکومت کی جانب سے باہر بھیجا گیا ہو شامل ہیں۔ ایسی صورت میں اسے وزارت صحت کی جانب سے مصدقہ میڈیکل رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔
پابندی سے زیر تعلیم طالب علم کے ہمراہ گھریلو کارکن،  یا بیرون ملک زیر علاج شخص کے ہمراہ گھریلو، ملازم بیرون امارات سفارتخانوں اور قونصلیٹ کے اہلکاروں کے ہمراہ جانے والے گھریلو ملازم ، سفارتی مشنوں میں شامل اہلکاروں کے ساتھ رہنے والے اماراتی اقامہ ہولڈرز مستثنی ہوں گے۔ 
بیان میں پابندی سے ٹریننگ یا سپیشل ایجوکیشن کورس کے لیے سرکاری سیکٹر کی طرف سے جانے والے مقیم غیرملکی، یا بیرون مملکت سرمایہ کاروں کے دفاتر میں کام کرنے والے غیرملکی اور ان کے اہل خانہ، امارات میں مقیم وہ طالب علم جو کسی یونیورسٹی میں تعلیم کے لیے باہر گیا ہوا ہو بھی پابندی سے مستثنی ہوں گے۔
 

شیئر: