تقریباً ایک برس قبل 16 مارچ 2021 کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں آصف علی زرداری نے بغیر نام لیے نواز شریف کی ملک واپسی کی بات کی۔ ساتھ ہی انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں کو متبادل طریقہ کار اختیار کرنے پر قائل کرنا چاہا۔
ان دنوں ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان حکومت کے خاتمے کی حکمت عملی پر اختلاف اور بداعتمادی کا ماحول بن چکا تھا۔
مسلم لیگ نون اور مولانا فضل الرحمان 27 مارچ 2021 کو لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں کو حکومت سے نجات کا آخری اور فیصلہ کن حل سمجھتے ہوئے اس پر ڈٹ چکے تھے۔
مزید پڑھیں
-
نواز شریف کا ڈومیسائل میرے ڈومیسائل سے بہتر ہے: آصف علی زرداریNode ID: 580966
-
کسی کو شوق ہے تو آج حکومت سنبھال لے: آصف علی زرداریNode ID: 655816