مسلم ممالک کے این جی اوز کے ساتھ تعاون ہے، یتیم بچوں کے لئے آغوش سینٹرز کا جال پورے ملک میں بچھایا ہے، صدرالخدمت فاؤنڈیشن
جدہ(جاوید راہو) امسال 15رمضان المبارک میں ملک گیر سطح پر یوم یتامی منایا جائے گا۔اس کی منظوری پاکستانی سینٹ نے دے دی ہے۔ یہ بات الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبد الشکور نے جدہ میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی انسانیت کی خدمت کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جہاں کہیں قدرتی آفات پیش آئیں تو الخدمت فاؤنڈیشن امداد پہنچانے والوں میں سب سے آگے ہوتا ہے۔ہمارا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلاہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کے5 مقامات پر لیبارٹریز ہیں جہاں عام آدمی کو کم خرچ پربہتر سروس فراہم کی جاتی ہے۔22 مدر چائلڈ سنٹر ملک کے مختلف حصوں میں کام کررہے ہیں۔ کچھ زیر تعمیراسپتال بھی ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر نے کہا کہ اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت 42 لاکھ بچے یتیم ہیں۔ہم نے ان کے لیے آغوش ہوم کے نام سے 8 مقام پر یتیم خانے بنارکھے ہیں۔ یتیم بچوں کو بہترین تعلیم اور باعزت رہائش فراہم کرنے کے لئے مری میں آغوش مرکزبنارہے ہیں۔ وہاںپورے ملک سے یتیم بچوں کوبہترین تعلیم کا سلسلہ شروع کریںگے۔آغوش سینٹرز میں بچوں کو گھر جیسا ماحول فراہم کیا جاتاہے۔اس کے علاوہ 7000 بچے ایسے ہیں جن کے والدین معاشی حالات کی وجہ تعلیم سے محروم ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن ان بچوں کی مدد کرتا ہے۔ ان بچوں کے اہل خانہ کو قرض حسنہ دیتے ہیں جس سے وہ اپنا گھر چلا سکیں۔الخدمت فاونڈیشن پاکستان میں پینے کے صاف پانی کے مسائل کے حل کام کر رہاہے۔ سندھ میں مٹی میں اور تھرکے دور دراز علاقوں 1200 نلکےلگوائے ہیں۔ ایک آرو پلانٹ مٹی میں چل رہا ہے۔جاپان کے تعاون سے 30 مختلف علاقوں میں آرو پلانٹ لگائے ہیں۔