Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی حکومت کی جانب سے شمال مشرق میں شامی معاہدے کا خیرمقدم

شام کی وحدت، اس کی خود مختاری کے لیے سپورٹ کا بھی اعادہ کیا (فوٹو: روئٹرز)
سعودی عرب نے شام کی عبوری حکومت اور کردوں کی زیر قیادت سیریین ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام میں داخلی امن کے لیے شامی قیادت کے اقدامات اور ریاستی اداروں کی تعمیرنو کے حوالے سے کوششوں کی تعریف کی۔
اس معاہدے میں جنگ بندی اور ملک کے شمال مشرق میں موجود امریکی حمایت یافتہ فورسز کو شامی فوج میں ضم کرنا شامل ہے۔
معاہدے ہر شام کے عبوری صدر احمد الشارع اور امریکی حمایت یافتہ کرد قیادت والی سیریین ڈیموکریٹک فورسز کے کمانڈر  نے دستخط کیے۔
سال کے آخر تک نافذ ہونے والے معاہدے سے عراق اور ترکیہ کے ساتھ تمام بارڈر کراسنگ، شمال مشرق میں ایئرپورٹ اور تیل کے ذخائر مرکزی حکومت کے کنٹرول میں آجائیں گے۔ جیلیں، جہاں داعش گروپ کے تقریبا 9 ہزار مشتبہ ارکان ہیں کے بھی حکومتی کنٹرول میں آنے کی توقع ہے۔
 سعودی عرب نے شام کی وحدت، اس کی خود مختاری اور سرحدوں کی سالمیت کے لیے سپورٹ کا بھی اعادہ کیا۔

 

شیئر: