Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں مصدقہ کورونا کیسز  سب سے زیادہ رہے

کورونا سے بچاو کیے ویکسین کی تیسری خوراک لگائی جارہی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا وائرس سے متاثرہ 130 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 51 ہزار 984 تک پہنچ گئی۔
سبق نیوزکے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے ایک ہی روزمیں 280 افراد شفایاب ہوئے جس کے ساتھ ہی اس وائرس سے اب تک 7 لاکھ 37 ہزار 482 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
مملکت مںی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مملکت کے مختلف ریجنز میں 75 افراد کو انکی نازک طبی صورتحال کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔
گزشتہ ایک روز میں سامنے آنے والے نئے کیسز میں سب سے زیادہ ریاض میں رہے جن کی تعداد 30 تھی جبکہ جدہ میں 29 ، مکہ مکرمہ میں 14 ،ِ مدینہ منورہ اورطائف میں مصدقہ کیسز کی تعداد 9 ، نو رہی جبکہ دمام میں 8  اور ابھا میں مریضوں کی تعداد 5 ریکارڈ کی گئی۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے ۔

ابھا میں صرف 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)

واضح رہے سعودی عرب کے مختلف ریجنز میں وزارت صحت کی جانب سے مفت کورونا ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کےلیے تمام شہروں میں متعدد ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں

شیئر: