مملکت میں کورونا کے نئے کیسز 100 سے کم رہ گئے
کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 51 ہزار ہو گئی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سنیچر9 اپریل کو کورونا کے نئے کیسز سو سے کم رہ گئے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 95 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
سبق نیوز نےسعودی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاک نہیں ہوا۔ کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 55 تک پہنچ چکی ہے جبکہ نازک کیسزکی تعداد 78 رہ گئی‘۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ کورونا کے نئے کیسز کے بعد مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 51 ہزار717 ہو گئی ہے‘۔
اعداد وشمار کے مطابق’ مملکت میں چوبیس گھنٹے کے دوران 265 افراد صحت یاب ہوئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 36 ہزار910 تک پہنچ گئی ہے‘۔
واضح رہےکہ سعودی عرب میں کورونا کی وبا پر کنٹرول کے بعد گزشتہ ماہ سے سے پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ سماجی فاصلے کا اصول ختم کردیا گیا ہے جبکہ مسافروں کےلیےقرنطینہ اور پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی بھی ختم کی جاچکی ہے۔