Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں شامی باشندوں کے رمضان دسترخوان میں خاص کیا؟

افطار دسترخوان’ پررشتہ دار، دوست احباب جمع ہوتے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے صوبے حدود شمالیہ کےعرعر شہر میں مقیم شامی باشندے رمضان کے دوران خاص رسم و رواج کے لیے مشہور ہیں۔
 رمضان میں افطار دسترخوان پر خصوصی پکوان اور مشروبات سجائے جاتے ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرعرمیں مقیم شامی شہری بلال الاسود نے بتایا کہ ’شامی خاندان رمضان میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب سے ملنے کا خاص اہتمام کرتے ہیں اور افطار دسترخوان سجاتے ہیں‘۔

 تمام پکوان بڑے ذوق وشوق سے کھائے جاتے ہیں(فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ افطار دسترخوان’ پررشتہ دار، دوست احباب جمع ہوتے ہیں۔ تراویح کے بعد رت جگا ہوتا ہے۔ خواتین رمضان مشروبات، مٹھائیاں، چائے اورعربی قہوہ  پیش کرتی ہیں‘۔ 
ایک اور شامی شہری بشار المحمد نے بتایا کہ’ شامی خاندانوں کے رسم و رواج دیگر عرب ممالک کے رسم و رواج جیسے ہیں۔ بہت زیادہ فرق نہیں ہے۔ افطار دسترخوان پر جمع ہونا اوررمضان کے دوران خون کے رشتوں میں نئی روح پیدا کرنا یہ تمام عرب ممالک میں ہوتا ہے ہمارے یہاں بھی ہے‘۔
 شامی خاتون ام انور نے بتایا کہ’ افطار دسترخوان کے لیے خاص پکوان، انواع و اقسام کے سوپ، تلے اور بھنے ہوئے کباب اور پارچے، انگوری پتوں میں بھرے چاول اور انواع و اقسام کی مٹھائیاں تیار کی جاتی ہیں۔ تمام پکوان بڑے ذوق وشوق سے کھائے جاتے ہیں‘۔ 

شیئر: