Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کے افطار دسترخوان جن کی الگ پہچان ہے

طائف افطار دسترخوان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے پرفضا سیاحتی اور تاریخی مقام طائف میں رمضان دسترخوان کے خوبصورت مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔
مقامی شہریوں، مختلف قبائل اور بستیوں کے افراد کے علاوہ متعدد براعظموں اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن اپنے روایتی ملبوسات میں افطار دسترخوان پر بیٹھے ہوتے ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق طائف کے مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ افطار دسترخوان کی اپنی ایک الگ پہچان ہے۔ طائف متعدد علاقوں اور شہروں و بستیوں کی گزرگاہ ہے۔ رمضان کی آمد پر مسافروں کے لیے افطار دسترخوان سجایا جاتا ہے۔ شہر کے باشندے اپنے اعزہ اور احباب کے علاوہ تارکین وطن کو شامل کرلیتے ہیں۔ 

دکاندار بھی افطار دسترخوان  میں حصہ لیتے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

طائف کے متعدد محلوں میں افطار دسترخوان سجائے جارہے ہیں۔ یہاں بوڑھے، بچے اورمسافر سب ایک ساتھ افطار کرتے ہیں۔ دکاندار بھی افطار دسترخوان میں حصہ لیتے ہیں۔ 
ایس پی اے کے فوٹو گرافروں نے طائف کے افطار دسترخوانوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جو وائرل ہو رہی ہیں۔ 
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہر محلے کے مقامی باشندے اپنے گھروں سے افطار کا سامان بھیجتے ہیں۔ بھنا ہوا گوشت، سوپ، سموسے، انواع و اقسام کا فول، طائف کے مقامی پھل اور مقامی پکوان افطار دسترخوان پر سجے ہوتے ہیں۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: