ممبئی۔۔۔۔ادکارہ کنگنا نے کہا کہ فلمی صنعت میں آنیوالے لوگ اقرباء پروری کے مسئلے کا سامنا ہے۔ میں اس صنعت کے کرتا دھرتالوگوں سے کہتی ہوں کہ وہ انگریزی نہ بولنے والوں یا رکشہ میں آنیوالوں کو مسترد نہ کریں۔انہوں نے ممبئی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اقرباء پروری کے معاملے پر لوگوں کو اپنے تجربے بتاتی ہوں۔یہ وہ لوگ ہیں جن کا خاندانی پس منظر غیر روایتی ہے اور جو اس صنعت میں بڑے بڑے خواب لیکر آتے ہیں لیکن بیشتر مستردکردیئے جاتے ہیں۔کنگنا نے کہا کہ ہم سب فلمی صنعت کیلئے کام کررہے ہیںاور سبھی اس کا حصہ ہیں۔میں نئے آنیوالوں کو دیکھتی ہوں ،لوگ کہتے ہیں ہم انگریزی میں بات نہیں کرسکتے ہم صرف ہندی بولیں گے یہ سب اس وجہ سے ہورہا ہے کہ ہم نے ماحول کو اسی طرح صاف ستھرا کیا۔ ہم چاہتے ہیں کہ نئے آنے والے خود کو پرسکون محسوس کریں۔