انڈیا کی طاقتور جوڑی انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی ویسے تو اپنے اپنے شعبوں میں کامیاب ہیں ہی لیکن صحت مند اور متوازن طرزِ زندگی کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔
اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما اور بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے بیٹسمین وراٹ کوہلی اپنے دن کا آغاز ایک مخصوص روٹین کے ساتھ کرتے ہیں جو شاید ان کی کامیاب زندگی کا راز بھی ہے۔
وارٹ کوہلی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ صبح چھ بجے اٹھتے ہیں اور ان کی اور اہلیہ انوشکا شرما کی ترجیح یہی ہوتی ہے کہ دن کی شروعات کسی مشروب سے کی جائے۔
مزید پڑھیں
-
وراٹ کوہلی کی سینچری پر انوشکا شرما کی جذباتی پوسٹNode ID: 699416
-
انوشکا شرما کا کیریئر ’مکمل تباہ‘ کرنا چاہتا تھا: کرن جوہرNode ID: 756251
-
وراٹ کوہلی کی ریٹائرمنٹ، ’گھبرائیں نہیں سب ٹھیک ہے‘Node ID: 887258
اس کے لیے وہ دونوں گرم پانی میں لیموں اور شہد ملا کر پیتے ہیں جو ویسے بھی معدے کے لیے اچھا سمجھا جاتا ہے۔
انوشکا شرما کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انہوں نے وراٹ کوہلی کو صبح کے وقت ورزش کرتے ہوئے دکھایا تھا جس میں وہ کارڈیو پر بھی بہت زیادہ زور دیتے ہیں۔
وراٹ گہرے سانس لینے کی مشق بھی کرتے ہیں جو پھیپھڑوں کے لیے ہی نہیں بلکہ فوکس لانے اور ذہنی سکون کے لیے بھی ضروری سمجھی جاتی ہے۔ جبکہ انوشکا بھی کبھی اپنے شوہر کو ان کی ورزش کی روٹین میں جوائن کر لیتی ہیں۔
انوشکا شرما کی ورزش میں فٹنس کی مشق کے علاوہ یوگا بھی شامل ہے جو وہ باقاعدگی کے ساتھ کرتی ہیں۔
ناشتے کے لیے وراٹ اور کوہلی فروٹ اور سبزیوں پر مبنی غذا کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ وراٹ کوہلی کے ناشتے میں اکثر پھل، جو کا دلیہ اور انڈے شامل ہوتے ہیں۔ انوشکا شرما کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کئی ماہ تک ایک ہی ڈش کھا سکتی ہیں اور اس سے وہ قطعاً بور نہیں ہوتیں۔
اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں رات کا کھانا ساڑھے پانچ بجے کھا لیا جاتا ہے جو انہیں صبح جلدی اٹھنے اور اپنے دن کا آغاز صحت مندانہ انداز میں کرنے میں مدد دیتا ہے۔
انوشکا شرما نے ایک انٹرویو میں یہ بھی بتایا تھا کہ اگرچہ ان کا اور وراٹ کوہلی کا شیڈیول مختلف ہے لیکن وہ دونوں سخت روٹین کے مطابق چلتے ہیں، ایک ساتھ کھانا کھاتے ہیں اور دونوں ایک ہی وقت پر سوتے ہیں۔