Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی جانب سے  یوکرینی متاثرین کے لیے امداد

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے یوکرینی متاثرین کےلیے فوری طورپر 10 ملین ڈالرمالیت کی طبی و دیگرامدادی اشیا فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایوان شاہی کے مشیر اورشاہ سلمان امدادی مرکز برائے فلاح انسانیت کے نگران اعلی ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ کا کہنا ہے کہ ایوان شاہی سے جاری ہونے والی ہدایات پرفوری طورپرعمل درآمد کیاجائے گا۔
ڈاکٹر الربیعہ کا مزید کہنا تھا کہ جنگ سے متاثر ہونے والوں کو ادویات ، خوراک اور روز مرہ کے استعمال کی اشیا درکار ہیں۔ اس حوالے سے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے یوکرین کے متاثرین تک امدادی اشیا پہنچانے کےلیے قربی ملک پولینڈ کے حکام سے بھی رابطہ کیا جائے گا اس ضمن میں اقوام متحدہ کی تنظیموں سے بھی تعاون کرتے ہوئے اشیا کی تقسیم کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے گا

شیئر: