Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،5گرفتار

  کراچی ..سندھ رینجرز نے کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ۔ خفیہ اطلاع پرمواچھ گوٹھ میں کارروائی کرکے القاعدہ برصغیر کے5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔رینجرز کے کرنل قیصر نے بدھ کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ آپریشن ردالفساد میں اہم کامیابی ملی ہے۔ گرفتار دہشت گرد ہندوستانی خفیہ ایجنسی را اور این ڈی ایس کےساتھ مل کر براستہ بلوچستان دہشت گردی کا نیٹ ورک چلارہے تھے۔ دہشت گردی کے لئے ایس ڈی کارڑ استعمال کرتے تھے۔دہشت گردوں کے زیراستعمال لیپ ٹاپ سے اہم تنصیب کی تصاویر اور ملک دشمن لٹریچر اور خطوط برآمد ہوئے ہیں۔ دہشت گرد پولیس اور رینجرز پر حملے میں ملوث تھے۔گرفتار ملزمان میں طاہر زمان عرف فیصل موٹا ،محمد نواز،بلال احمد عرف کاشف عرف جاوید اور درمحمد مشہدی شامل ہیں۔ جنہوں نے شام اور افغانستان سے تربیت حاصل کی تھی ۔کرنل قیصر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے 8 کلو گرام بارود ،ایک خود کش جیکٹ ، 4 دستی ہینڈ گرینیڈ، 4بال بم، ڈیٹونیٹرز اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

شیئر: