سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے حکام نے ایک لاکھ 41 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’الحدیثہ سرحدی چیک پوسٹ پر ایک مسافر بس مملکت پہنچی تھی۔‘
’عمرے کے لیے آنے والے دو مسافروں کے سامان سے ایک لاکھ 41 ہزار831 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں جو زیتون کے ڈبوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھیں۔ ڈبوں میں زیتون کا تیل بھرا ہوا تھا اور ان میں گولیاں موجود تھیں۔‘
إحباط تهريب أكثر من 141 ألف حبة كبتاجون مُخبأة في أمتعة مسافرَين قدما إلى المملكة لأداء العمرة.https://t.co/ifvCYRnOFL #واس_عام pic.twitter.com/HNE7SWCwsi
— واس العام (@SPAregions) April 15, 2022