سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ’ پانچ لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ نشہ آور گولیاں لفٹ کے سپیئر پارٹس، مشینری اورسامان میں مہارت سے چھپا کر مملکت لائی جا رہی تھیں‘۔
![](/sites/default/files/pictures/April/36566/2022/nn1.jpg)
ترجمان نے بتایا کہ ’سمگلنگ میں ملوثت تین مصری شہریوں، ایک شامی اور دو سعودیوں کو جدہ اور ریاض میں گرفتارکیا گیا ہے۔ انہیں قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔
#الداخلية:
إحباط محاولة تهريب 456 ألف قرص إمفيتامين مخدر مخبأة في مكائن ومعدات وقطع غيار مصاعد، والقبض على مستقبليها في #جدة و #الرياض. pic.twitter.com/mPHiYWS6Jo— إمارة منطقة مكة المكرمة (@makkahregion) April 13, 2022