Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ ہائی وے پربس کے حادثے میں ایک شخص ہلاک

ہائی وے پٹرولنگ پولیس پارٹی جائے حادثہ پرپہنچ گئی(فوٹو الیوم) 
سعودی عرب میں مدینہ منورہ ہائی وے پربس کے حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
حادثے کی اطلاع پرہائی وے پٹرولنگ پولیس پارٹی جائے حادثہ پرپہنچ گئی۔ 
عاجل نیوز نے ہائی وے پولیس کے ٹوئٹرپر بیان کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ مدینہ منورہ کے ہجرہ روڈ پرپیش آیا۔
بس میں متعدد افراد سوار تھے، ایک جائے حادثہ پرہی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگرزخمیوں کو فوری طورپرابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ 
زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے بعض کو درمیانے جبکہ کچھ کومعمولی زخم آئے ہیں۔

 

شیئر: