Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کے 93 نئے کیسز، ایک ہلاک

مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 52 ہزار572 ہو گئی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں اتوار17 اپریل کو بھی کورونا کے سو سے کم  نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 93 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبق نیوز نےسعودی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ زیرعلاج مریضوں میں سے مزید ایک چل بسا۔ مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 69 ہوگئی جبکہ نازک کیسز57 رہ گئے۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ کورونا کے نئے کیسز کے بعد مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 52 ہزار572 ہو گئی ہے‘۔
 اعداد وشمار کے مطابق’ مملکت میں چوبیس گھنٹے کے دوران 257 افراد صحت یاب ہوئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار37 تک پہنچ گئی ہے‘۔
واضح رہےکہ سعودی عرب میں کورونا کی وبا پر کنٹرول کے بعد گزشتہ ماہ سے سے پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔
 سماجی فاصلے کا اصول ختم کردیا گیا ہے جبکہ مسافروں کےلیےقرنطینہ اور پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی بھی ختم کی جاچکی ہے۔

شیئر: