سعودی عرب میں رمضان کے دوران عرعر شہر میں دیسی گھی کا عوامی بازار خریداروں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ 70 برس سے زیادہ عرصے سے یہ بازار عوام میں مقبول ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ابتدا میں یہ بازار خالص دیسی گھی کے لیے مشہور تھا رفتہ رفتہ سادہ قسم کی دکانوں میں تبدیل ہوتا چلا گیا۔
اب اس بازار میں صحرا نشیوں کی ضروریات بھی ملنے لگی ہیں۔ یہاں خیمے اور صحرائی سیاحت کے لوازمات بھی فروخت ہونے لگے ہیں۔
چند عشرے قبل سادہ دیسی گھی یہاں ہر دکان پر فروخت ہوتا تھا۔ کھجور، چینی، خیمے، قہوے کے تھرماس بھی یہاں فروخت ہورہے ہیں۔ھ یہ برادر ملک عراق اور شام سے آتے ہیں۔ یہ اس بازار کی پہچان ہے۔
شمالی حدود ریجن کی خواتین آج بھی اس بازار کو سادہ دیسی گھی فراہم کرتی ہیں۔ موسم سرما میں طلب بڑھ جاتی ہے۔ چھوٹے چھوٹے ڈبوں میں گھی فروخت کیا جاتا ہے۔