جعل سازی اورگداگری کے الزام میں متعدد افراد گرفتار
گداگروں میں 2 عورتیں بھی شامل ہیں جو مسدج کے باپرگداگری میں مصرورف تھیں(فوٹ، ٹوئٹر
ریاض میں پولیس نے ایک سعودی شہری کو جعل سازی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ملزم سوشل میڈیا پرلوگوں کی مدد کرنے کے بہانے انہیں لوٹا کرتا تھا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس نے گرفتار ملزم نے سوشل میڈیا پرخود کوایک فلاحی شخصیت قرار دیتے ہوئے ضرورتمندوں کی مدد کرنے کے لیے انہیں مختلف اداروں کے کوپن دینے کے لیے اشتہار بھی دیا تھا جس کا مقصد لوگوں کو لوٹنا تھا۔
ملزم کو گرفتار کرکے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تحقیقات کے بعد کیسز عدالت کو ارسال کیا جائے گا۔
دوسری جانب عاجل نیوز نے ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشہ چند روز میں پولیس اہلکاروں نے مختلف علاقں سے متعددد گداگروں کو حراست میں لیا ہے۔
اس ضمن امن عامہ کی ٹیموں نے متعددد مقامات سے2 عورتوں سمیت 6 افراد کو حراست میں لیا ہے جو مساجد و دیگرعومی مقامات پرگداگری میں مصروف تھے۔
تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ ادارے کو بھجوا دیا گیا ہے جہاں کیس کا فیصلہ ہونے کے بعد اس پرعمل درآمد کیاجائے گا۔
واضح رہے مملکت کے تمام ریجبز میں انسداد گداگری مہم جاری ہے جس کے تحت اب تک متعدد افراد جنمیں مقامی اورغیر ملکی شامل ہیں کو حراست میں لے جاچکا ہے