Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس نے 36 سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا

یوکرین پر حملے کے بعد روس اور مغربی ممالک کے تعقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
روس نے کہا ہے کہ وہ دو یورپی ممالک کے 36 سفارتکاروں کو ملک بدر کر رہا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق منگل کو روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس نے بیلجیئم کے 21 اور نیدرلینڈز کے 15 سفارتکاروں کو ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار دیا ہے۔
سفارتکاروں کو ملک سے نکلنے کے لیے دو ہفتوں کو وقت دیا گیا ہے۔
یوکرین پر حملے کے بعد یورپی ممالک نے روس کے سفارتکاروں کو نکال دیا تھا۔ روس کا کہنا ہے کہ وہ سفارتکاروں کی ملک بدری ردعمل میں کر رہا ہے۔
ماسکو نے لیگزمبرگ کے سفیر کو بھی طلب کیا تھا اور اپنے سفیر کے نکالنے پر احتجاج کیا تھا۔
روس نے لیگزمبرگ کو خبردار کیا تھا کہ وہ بھی جوابی ردعمل میں اس کے سفارتکار کو نکال سکتا ہے۔
24 فروری کو روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد امریکہ سمیت یورپی ممالک نے روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا تھا۔
اس حملے کے بعد روس کو بین الاقوامی تنہائی کا سامنا ہے اور مغرب کے ساتھ اس کے معاشی تعلقات بھی خراب ہوئے۔
29 مارچ کو روسی وزارت خارجہ نے نیدرلینڈز کی جانب سے 18 سفارت کاروں کی ملک بدری کو ’بے بنیاد‘ قرار دیا تھا۔
اس نے بیلجیئم کے اقدام کو ’اشتعال انگیز‘ اور لگیزمبرگ کے فیصلے کو ’بلاجواز اور غیر دوستانہ اقدام‘ قرار دیا تھا۔

شیئر: