Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں زائرین کی آمد ورفت منظم کرنے کے لیے 100 دروازے

330 اہلکار مخصوص دروازوں سے عازمین کو منظم کرنے کا کام کر رہے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں رمضان کے پہلے عشرے کے دوران نمازیوں اور عمرہ زائرین کی بڑی تعداد مملکت اور بیرون ملک سے مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کے لیے جمع ہوئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی جس کی نمائندگی گروپ بندی اور کراؤڈز مینجمنٹ کرتی ہے زائرین کا استقبال کرنے کی خواہاں ہے جس کے لیے 330 اہلکار مخصوص دروازوں سے عازمین کی آمد ورفت کو یقینی بنانے کے لیے انہیں منظم کرنے کا کام کر رہے ہیں۔

زائرین کے داخلے کے لیے 48 دروازے بھی مختص کیے گئے پیں( فوٹو ایس پی اے)

گروپ بندی اور کراؤڈز مینجمنٹ کے انڈر سیکریٹری جنرل اسامہ بن منصور الحجیلی نے کہا ہے کہ ایجنسی نے زائرین کے داخلے کے لیے 48 دروازے مختص کیے ہیں جن میں 17 تیسری سعودی توسیع میں، 23 شاہ فہد توسیع میں جبکہ 8 المسا کےعلاقے اور اجیاد پل گیٹ پر ہیں۔
انتظامیہ نے زائرین کے داخلے کے لیے 38 دروازے بھی مختص کیے ہیں جن میں کنگ فہد توسیع کے 13 دروازے، شاہ عبدالعزیز کے علاقے میں 6 دروازے اور المسا اور اجیاد میں 19 دروازے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہنگامی خدمات کے لیے 4 اور خدمات کے لیے 10 دروازے ہیں۔

مسجد الحرام میں زائرین کی رہنمائی کے لیے کئی راستے بنائے گئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

 اسامہ بن منصور الحجیلی نے کہا ہے کہ دوسری سعودی توسیع میں مردوں کے لیے 35 اور خواتین کے لیے نماز ادائیگی کی 30 جگہیں تیار کی گئی ہیں۔ نیز زائرین کی رہنمائی کے لیے کئی راستے بنائے گئے ہیں تاکہ ہجوم کی آمد ورفت کو آسانی سے یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت کی امنگوں کے مطابق زائرین کے لیے بہترین خدمات پیش کرتے ہوئے رمضان میں زائرین اور عمرہ زائرین کے لیے  تمام خدمات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
گروپ بندی  پروگرام کراؤڈز مینجمنٹ کے لیے الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے گروپنگ ڈسپیچ پلان کی تیاری اور نگرانی کے لیے شروع کیا گیا تھا۔

شیئر: