Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں رمضان کےآخری عشرے کے لیے انتظامات مکمل

مکمل گنجائش کے ساتھ عمرہ زائرین اور نمازیوں کو آنے کی اجازت ہے( فوٹو ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی عرب میں مسجد الحرام میں کراوڈ کنٹرولنگ یونٹ کے اسسٹنٹ انڈرسیکرٹری انجینئر نزارعلا الدین کا کہنا ہے کہؑ رمضان کے آخری عشرے کےلیے حکمت عملی مرتب کی گئی ہے‘۔ 
سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ’ مسجد الحرام میں مکمل گنجائش کے ساتھ عمرہ زائرین اور نمازیوں کو آنے کی اجازت ہے‘۔
اس حوالے سے ازدحام کو کنٹرول کرنے اور منظم طریقے سے نقل وحرکت کو جاری رکھنے کےلیے ادارے کی جانب سے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے تاکہ رمضان کے آخری عشرے کے دوران عمرہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 
ادارہ امور حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام کے صحنوں اور ایکسٹینشنز کوزائرین کےلیے کھول دیا جائے گا۔ زائرین کی رہنمائی کے لیے اہلکاروں کو بھی متعین کیاجائے گا۔ 
انجینئر نزار نے کہا کہ’ سیکیورٹی فورسز اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کرمرتب کی گئی حکمت عملی کا مقصد زائرین کو ہرطرح سے راحت فراہم کرنا ہے۔ کراوڈ کنٹرول کرنے کےلیے مختلف راستوں کو متعین کیا گیا ہے جس کے مطابق مسجد الحرام میں داخل ہونے والے راستے متعین ہیں‘۔
باہر جانے کےلیے الگ دروازے ہیں۔ مسجد الحرام کی تیسری سعودی ایکسٹینشن کے تمام فلورز کوبھی زائرین کے کھول دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں نماز کے لیے آنے والوں کےلیے سعودی ایکسٹینشن کے بیرونی صحنوں میں بھی مقامات کو مخصوص کیا گیا ہے۔ 

شیئر: