سعودی عرب میں ریاض میونسپلٹی اورلائبریریوں کی اتھارٹی نے کنگ سلمان سائنس ویلی میں ثقافتی امور میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اس موقع پر ریاض کے میئر شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز، نائب وزیر ثقافت حامد بن محمد فایز موجود تھے۔
معاہدے کے تحت ’بیت ثقافہ‘ کے نام سے پبلک لائبریری قائم کی جائے گی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض میونسپلٹی کی نمائندگی معاون میئر غازی الشہرانی اور لائبریریز اتھارٹی کی نمائندگی ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمن العاصم نے کی ہے۔
معاہدے کے بموجب فریقین ملکر متعدد کام کریں گے۔ دو اہم ٹریک ہوں گے۔ ان میں سے ایک کا تعلق کنگ سلمان سائنس ویلی میں ترقیاتی ٹریک ہوگا اور دوسرا ایگزیکٹیو ٹریک ہوگا۔ ترقیاتی ٹریک کے تحت مشترکہ افکار سامنے لائے جائیں گے اور ثقافت کے شعبے میں انہیں اجاگر کیا جائے گا۔
لائبریری اتھارٹی متعدد پروگام ترتیب دے گی جبکہ ایگزیکٹیو ٹریک کے تحت اتھارٹی ویلی کے انتظامات دیکھے گی۔