Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری اور چینی گروپ میں تعاون کا معاہدہ

فریقین ثقافت کے مختلف شعبوں میں تعاون کریں گے( فوٹو ایس پی اے)
کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے چین کے بیت الحکمہ گروپ کے ساتھ تعاون اور مفاہمی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فریقین ثقافت کے مختلف شعبوں میں ایکدوسرے سے تعاون کریں گے۔
فریقین کی دلچسپی کے تمام شعبوں خصوصا عربی و چینی زبانوں اور ثقافتی وسائنسی معلومات کےشعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے۔
مفاہمتی یادداشت کے تحت مملکت اور چین کے درمیان ترجمہ شدہ کتابوں اور معلومات کا تبادلہ عمل میں آئے گا۔ دونوں ملک اپنے یہاں شائع ہونے والی کتابیں فراہم کریں گے۔ دونوں ملکوں کے دانشور ایک دوسرے کے یہاں دورے کریں گے۔ خصوصی نمائشیں منعقد ہوں گی۔
سعودی وژن 2030 اور چین کےانٹیشینو بیلٹ روڈ کے درمیان شراکت بڑھائی جائے گی۔ 
فریقین مشترکہ فورم منعقد کریں گے۔ ماہرین کے درمیان مکا لموں کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ روایتی ثقافت اور تمدنی ورثے پر نمائشیں کی جائیں گی۔
کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری کی طرف سے یادداشت پر دستخط ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بندرالمبارک اور بیت الحکمہ چینی گروپ کی جانب سے  نے دستخط کیے ہیں۔
بیت الحکمہ گروپ انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولتیں فراہم کرے گا۔ گروپ کی متعدد برانچیں چین سعودی عرب اور امارات میں موجود ہیں۔
گروپ کتابوں کے ترجمے اور اشاعت کے علاوہ فلمیں، ٹی وی سیریل، چینی زبان سکھانے کے ساتھ خود کار سسٹم  کے ذریعے ترجمے کی خدمات انجام دے گا۔

 

شیئر: