خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بدھ کو جدہ کے قصر السلام میں مملکت کے تمام تیرہ ریجنوں کے گورنروں نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پرولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل، گورنر جازان شہزادہ محمد بن ناصر، گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر، گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان، اور گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف شامل تھے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو تمام ریجنوں کے گورنروں نے مملکت کے اہم امور سے آگاہ کیا۔
گورنروں نے وطن عزیز سعودی عرب، مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی بہبود کے لیے اقدامات کے حوالے سے بتایا اور کہا کہ ہمہ جہتی ترقی کے لیے جو کچھ ممکن ہے وہ کررہے ہیں۔
اس موقع پر وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود، نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد اور سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر ھشام الفالح بھی موجود تھے۔
#فيديو| #خادم_الحرمين_الشريفين يستقبل عميد السلك الدبلوماسي ورؤساء المجموعات الدبلوماسية المعتمدين لدى المملكة، الذين نقلوا له - أيده الله - تحيات وتهاني أصحاب الجلالة والفخامة قادة الدول العربية والصديقة بشهر رمضان.#واس pic.twitter.com/oggJVdVZ1W
— واس الأخبار الملكية (@spagov) April 19, 2022