شاہ سلمان کی شاہی خاندان کے افراد، وزرا اور علما سے ملاقات، سحری کی
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی اس موقع پر موجود تھے ( فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے جدہ کے قصر السلام میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں شاہی خاندان کے افراد، وزرا ، ممتاز علما اور عوامی وفود نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق شاہی خاندان کے افراد اور دیگر شخصیات نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ سحری بھی کی ہے۔
شاہی خاندان کے افراد میں شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبداللہ، گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل، شہزادہ عبدالالہ بن عبدالعزیز، شہزادہ ترکی الفیصل، شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز، شہزادہ ولید بن طلال، شہزادہ مشعل بن ماجد، شہزادہ بدر بن سلطان، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اور شہزادہ سلطان بن عبداللہ بن عبدالعزیز موجود تھے۔
یاد رہے کہ اعلی قیادت سے شاہی خاندان کے افراد، علما اور عوامی وفود کی ملاقات آل سعود کی روایت ہے۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران کورونا وبا کے باعث قیادت کے ساتھ عوامی ملاقاتوں کا سلسلہ حفاظتی تدابیر کے تحت معطل تھا۔