Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اروناچل ہند کا حصہ نہیں، چین

بیجنگ۔۔۔۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اروناچل پردیش ہند کا حصہ نہیں۔ یہ سرحد پر متنازعہ علاقہ ہے۔ ہند نے دلائی لامہ کو ریاست کا دورہ کراکرتبت اور سرحدی تنازع پر اپنے وعدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ دلائی لامہ اور ہندوستانی حکام نے اشتعال انگیز بیانات دیئے جس سے بات چیت کے ذریعے سرحدی تنازع طے کرنے کے معاملے پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ہمیں چاہئے ہم تاریخ سے سبق حاصل کریں۔کیونکہ یہ انتباہ ہے۔ اس سے پہلے چین کے سرکاری اخبار نے اپنے اداریے میں الزام لگایا تھا کہ اروناچل پردیش میں رہنے والے ہند کی غیر قانونی حکمرانی میں انتہائی سخت زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

شیئر: