Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کی چار ریاستوں میں عید الفطر کی9 چھٹیاں

متحدہ عرب امارات میں عید الفطر 2 مئی کو منائی جانے کی توقع ہے۔ فوٹو عرب نیوز
متحدہ عرب امارات کی  چار ریاستوں میں آئندہ ہفتے سے سرکاری شعبے میں عیدالفطر کے لیے 9 دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر نو دن کی چھٹیوں کا اطلاق ابوظہبی، دبئی، شارجہ اور راس الخیمہ کی ریاستوں میں سرکاری شعبوں کے ملازمین کے لیے ہو گا۔

نو چھٹیوں کا اطلاق ابوظہبی، دبئی، شارجہ اور راس الخیمہ میں ہو گا۔ فوٹو عرب نیوز

عیدالفطر کی چھٹیوں کا آغاز ہفتہ 30 اپریل سے ہو گا جو کہ اتوار 8 مئی تک برقرار رہے گا۔ تمام سرکاری دفاتر پیر9 مئی کو دوبارہ  اپنے کام کا آغاز کریں گے۔
متحدہ عرب امارات میں رواں سال عید الفطر 2 مئی کو منائی جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

شیئر: