Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے البانیہ کو 25 ٹن کھجوروں کا تحفہ

تقریب میں البانیہ میں سعودی سفیر نے بھی شرکت کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے البانیہ کو 25 ٹن کھجوروں کا تحفہ پہنچایا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق تقریب میں البانیہ میں سعودی سفیر نے بھی شرکت کی۔
البانیہ میں اسلامی شیخڈم کے سربراہ شیخ بویار سیپاہیم نے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے البانیہ کے مسلمانوں کی دیکھ بھال کی ہے۔
انہوں نے البانوی عوام کے لیے مملکت کے تعاون کی تعریف کی جس کی نمائندگی شاہ سلمان مرکز برائے امدxاد و انسانی خدمات کرتا ہے۔
سعودی حکومت کی جانب سے یہ تحفہ دنیا کے مختلف خطوں میں ضرورت مند ترین خاندانوں کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے متعدد ممالک کو فراہم کیے جانے والے امدادی اور انسانی ہمدردی کے پروگراموں کے حصے کے طور پر آیا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے رمضان کے آغاز کے بعد سے دنیا بھر میں ہزاروں فوڈ پیکجز، کھجوریں اور افطار پروگرامز عطیہ کیے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے اس سال رمضان میں مسلمانوں کے لیے 34  ممالک میں افطار پروگرام شروع کیے ہیں جس کا آغاز 2 اپریل سے ہوا اور جس سے تقریباً 1.2 ملین افراد مستفید ہوئے
سعودی عرب کے ’ایطام‘ انیشیٹو کا مقصد رمضان کے دوران 19 ممالک میں آٹھ ہزار 430 ٹن وزنی ایک لاکھ 56 ہزار 993  فوڈ باسکٹ تقسیم کرنا ہے جس سے نو لاکھ ایک ہزار 463 افراد مستفید ہوں گے۔
شاہ سلمان مرکز رمضان راشن پروگرام کے تحت 19 ملکوں میں 8 ہزار 430  ٹن سے زیادہ غذائی اشیا پر مشتمل ایک لاکھ 56 ہزار 933 افطار راشن پیکٹ تقسیم کرا رہا ہے۔ اس پرگرام سے مجموی طور پر 9 لاکھ ایک ہزار 463 افراد کو فائدہ ہو گا۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 80 ممالک میں مختلف قسم کے  1940 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر 5.5  بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔

شیئر: