مسجد الحرام میں 27 ویں شب کو صفائی کا کام ریکارڈ وقت میں مکمل
مسجد الحرام میں 27 ویں شب کو صفائی کا کام ریکارڈ وقت میں مکمل
جمعرات 28 اپریل 2022 5:18
یہ اہتمام 27 ویں شب کے حوالے سے کیا گیا۔ (فوٹو: حرمین انتظامیہ)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے بدھ کو مغرب کی نماز کے بعد مسجد الحرام اور اس کے تمام صحنوں کی دھلائی اور صفائی کا کام 40 منٹ میں مکمل کرایا، یہ اہتمام 27 ویں شب کے حوالے سے کیا گیا تھا۔
حرمین انتظامیہ نے اپنی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ سیکریٹری سربراہ محمد الجابری نے مسجد الحرام کی صفائی کا آپریشن اپنی نگرانی میں کرایا ہے۔
محمد الجابری نے کہا کہ مسجد الحرام کے ہر حصے کی صفائی اور دھلائی وہاں کے حالات کو سامنے رکھ کر کی گئی۔ خانہ کعبہ کے اطراف طواف کا صحن اور بیرونی صحنوں کو خاص طور پر دھویا اور صاف کرایا گیا۔ 300 ٹن کچرا الیکٹرانک گاڑیوں کے ذریعے مسجد الحرام سے باہر منتقل کیا گیا۔
مسجد الحرام کے صحنوں کا فرش جراثیم کش مادے سے دھویا جاتا ہے۔ دھلائی کے بعد صفائی کارکن خوشبو کا چھڑکاؤ کرتے ہیں۔ یہ خوشبو مسجد الحرام کے لیے خاص طور پر لائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس یہ سارے کام معیاری انداز میں کرا رہے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں