Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان چیریٹی مہم میں اب تک 2 بلین ریال سے زیادہ کے عطیات

مہم سے اب تک 50 لاکھ افراد مستفید ہو چکے ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں نیشنل پلیٹ فارم فار چیریٹیبل ورک (احسان) کو رمضان چیریٹی مہم شروع ہونے کے بعد سے اب تک 2 بلین ریال سے زیادہ کا عطیہ دیا جا چکا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق رمضان چیریٹی مہم کا افتتاح شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 30 ملین ریال کے عطیہ اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے 20 ملین ریال کے عطیہ سے کیا گیا۔
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم سے اب تک تقریباً 50 لاکھ افراد مستفید ہو چکے ہیں جن میں یتیم، بیمار اور بوڑھے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال رمضان عطیات مہم میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  کی جانب سے دئیےجانے عطیات کے بعد احسان پروگرام کے ذریعےعطیات مہم ایک بلین ریال سے تجاوز کر گئی تھی۔
2021 میں شروع  کیے گئے احسان پروگرام کا مقصد سعودی معاشرے میں خیراتی کام کی اقدار کو فروغ دینا ہے۔
اسے مملکت کے غیر منافع بخش شعبے کی کارکردگی اور بھروسے کو بڑھا کر خیراتی اور ترقیاتی سرگرمیوں کی شفافیت کے ذریعے عطیات کی حوصلہ افزائی کرنا اور مختلف سرکاری اداروں اور شعبوں کے ساتھ کام کرنا ہے۔
اسے مملکت میں رہنے والے لوگوں کے لیے آسانی سے قابل رسائی تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ مختلف وجوہات جیسے خاندانوں کو فوڈ باسکٹ دینے، بوڑھوں کی دیکھ بھال، طبی مریضوں کی مدد اور یتیموں کے لیے تعلیمی ٹیوشن اور سامان کا احاطہ کرنے کے لیے عطیہ کر سکیں۔
اسے مملکت کے غیر منافع بخش شعبے کی کارکردگی اور بھروسے کو بڑھا کر خیراتی اور ترقیاتی سرگرمیوں کی شفافیت کے ذریعے عطیات کی حوصلہ افزائی کرنا اور مختلف سرکاری اداروں اور شعبوں کے ساتھ کام کرنا ہے۔

شیئر: