خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان کے دوران کار خیرکی حوصلہ افزائی کے لیےعطیات مہم چلانے کی منظوری دی ہے۔ جمعہ 8 اپریل کوعطیات مہم چلائی جائے گی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل اتھارٹی (سدایا) کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الغامد ی نے بتایا کہ ’سعودی قیادت کارخیر کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ احسان پلیٹ فارم کے ذریعےعطیات مہم کی سرپرستی پر شاہ سلمان اور ولی عہد شکریے کے مستحق ہیں‘۔
ڈاکٹر الغامدی نے مزید کہا کہ’ قیادت کی سرپرستی کے باعث احسان پلیٹ فارم فلاحی کام تیزی سے بہتر شکل میں انجام دے رہا ہے‘۔
احسان پلیٹ فارم کو 12 سرکاری اداروں کی معاونت حاصل ہے۔
گزشتہ برس ایک ارب 450 ملین ریا ل سے زیادہ کےعطیات جمع ہوئے تھے جنہیں 40 لاکھ سے زیادہ ضروتمندوں میں تقسیم کیا گیا۔