Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں عید الفطر کے مختلف رنگ تصاویر میں

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں عید الفطر مذہبی خوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ ملک بھر میں عیدگاہوں اور جامع مساجد میں عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ عید کی نماز کے بعد لوگوں نے رشتہ داروں اور عزیز و اقارب کے گھروں کا رخ کیا۔ عید منانے کے لیے خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے پارکوں، تفریح گاہوں اور ایگر سیاحتی مقامات کا بھی رخ کیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ان تصاویر میں دیکھیں پاکستان میں عید کے مختلف رنگ۔ 

حیدر آباد سندھ میں لوگ عید کی نماز ادا کررہے ہیں۔


بادشاہی مسجد لاہور میں عید کی نماز کے بعد خواتین ایک دوسرے سے عید مل رہے ہیں۔ 


عید گاہ گراؤنڈ کراچی میں عید کی نماز کا ایک منظر 


بادشاہی مسجد لاہور میں خواتین عید کی نماز کے بعد دعا مانگ رہی ہیں۔ 


واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے افسران انڈین بارڈ فورس کے افسران کو عید الفطر کی مٹھائی پیش کررہے ہیں۔


عید کی نماز کے بعد لوگ دعا مانگ رہے ہیں۔


بادشاہی مسجد لاہور کے صحن میں خواتین عید کی نماز کے بعد سیلفی نکال رہی ہیں۔ 


عید کی نماز کے بعد بچے غبارے خرید رہے ہیں۔ 


بادشاہی مسجد لاہور میں عید کی نماز کا منظر

 

شیئر: