Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندکی وزنی بچی

چنڈی گڑھ۔۔۔پنجاب میں ایک بچی کا وزن 2اسٹون تک پایا جاتا ہے اور دن بہ دن اس کے وزن میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔بچی کی عمر 8ماہ ہے اور اس کا نام چاہت کمار رکھا گیا ہے۔ اس کا وزن اس وقت 4سالہ بچے کے برابر ہے۔ اس کے ماں باپ کا کہنا ہے کہ وہ ہر وقت کھانے کو مانگتی ہے۔ ڈاکٹر حیران ہیں کہ اس کی بھوک کم ہی نہیں ہوتی۔زیادہ وزن ہونے کے نتیجے میں اسے سانس لینے اور سونے میں بھی تکلیف ہے۔مقامی ڈاکٹروں نے کہا کہ یہ 10سال کے بچے جتنا کھاتی ہے۔چاہت کی جلد بھی انتہائی سخت ہے اس لئے ڈاکٹروں کو اس کے خون کا نمونہ لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیںکہ اس کا جدید طبی علاج کرواسکیں۔انہوں نے بتایا کہ بچی جب پیدا ہوئی تھی تو نارمل سائز کی تھی لیکن جب اس کی عمر 4ماہ ہوئی تو وزن بڑھنے لگا اس کے والد 23سالہ سورج کمار نے کہا کہ بچی کا وزن روزانہ ہی بڑھ رہا ہے۔ اس کے ہم ذمہ دار نہیں یہ اس وقت برا محسوس ہوتا ہے جب لوگ بچی کو دیکھ کر مذاق اڑاتے ہیں۔ چاہت کی والدہ 21سالہ رینا نے کہا کہ بچی کی صحت کے بارے میں ہم پریشان ہیں۔میرا پہلا بچہ پیدائش کے کچھ دن بعد فوت ہوچکا تھا۔ یہ عام بچوں کی طرح نہیں کھاتی ،ہروقت کھانے کو مانگتی ہے۔ اسے نہ دیں تو رونے لگتی ہے۔ہم تو اسے اٹھا بھی نہیں سکتے۔فیملی ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ میں نے زندگی میں یہ پہلا مریض دیکھا جس کا وزن اتنی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

شیئر: